جرمن ڈاکٹر کو روسی چرچ نے سینٹ کا درجہ دے دیا

ڈاکٹر فریڈرش نے پوری زندگی غریب روسیوںکے علاج معالجے میں صرف کر دی تھی

پیر 7 مئی 2018 13:41

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک جرمن ڈاکٹر کو آرتھوڈکس چرچ نے سینٹ کا درجہ دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن ڈاکٹر فریڈرش یوزف ہاس نے اپنی ساری زندگی غریب روسی شہریوں کے علاج معالجے میں صرف کر دی تھی۔ وہ 1853 میں رحلت پا گئے تھے۔

(جاری ہے)

ہاس 1806 میں ماسکو پہنچ کر بطور ایک معالج کے شہرت پائی تھی۔ اٴْنہیں عام طور پر ماسکو کے مقدس طبیب کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ہاس کو سینٹ بنانے کی خصوصی تقریب ماسکو کے ہولی ورجن میری چرچ میں منعقد کی گئی۔ گزشتہ بیس برسوں سے روسی آرتھوڈکس چرچ جرمن ڈاکٹر کو سینٹ بنانے کے سلسلے پر تحقیق جاری رکھے ہوئے تھا۔