مطاف عمرہ زائرین کے لیے مخصوص کر دیا گیا

رمضان میں مطاف کو عمرہ زائرین کے لیے مخصوص کر دیا گیا ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر مئی 13:14

مطاف عمرہ زائرین کے لیے مخصوص کر دیا گیا
مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) سعودی عرب میں گورنر مکہ مکرمہ و سربراہ مرکزی حج کمیٹی اور دو مقدس مساجد کے کے سربراہ کے مشیر خاص شہزادہ خالد الفیصل نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ مطاف کا صحن رمضان المبارک میں صرف عمرہ ذائرین کے کے لیے مخصوص کر دیا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق رمضان کے مہینے میں عمرہ زائرین کی سہولت و آسانی کیلئے مطاف کا صحن صرف عمرہ کرنے والوں کیلئے مخصوص کردیا گیا ہے ۔

گورنر مکہ مکرمہ و سربراہ مرکزی حج کمیٹی دو مقدس مساجد کے کے سربراہ کے مشیر خاص شہزادہ خالد الفیصل نے باقاعدہ طور پر ہدایت نامہ جاری کردیا۔ انہوں نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے توجہ دلائی ہے کہ ماہ رمضان مبارک میں عمرہ ، زیارت و تراویح اور تہجد کیلئے حرم شریف آنے والوں کی تعداد غیر معمولی طور پر زیادہ ہوتی ہے اورعمرہ کرنے والوں کو زبردست رش کے باعث طواف میں مشکل پیش آتی تھی۔

(جاری ہے)

شہزادہ خالد الفیصل نے کہا کہ اس صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے طے کیاگیا ہے کہ ماہ رمضان مبارک کے دوران مطاف کا صحن صرف عمرہ زائرین کیلئے مخصوص ہوگا۔ یہ پابندی رمضان کے مہینے میں روزانہ نماز مغرب کے بعد سے لے کر تراویح کے اختتام تک جاری رہے گی۔ مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی مزید تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کی پریذیڈینسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رمضان کے مہینے میں مذکورہ ممانعت کا دورانیہ نماز مغرب سے لے کر نماز تروایح کے اختتام تک ہوگا۔

بعد ازاں آخری عشرے میں دورانیے کو بڑھا کر نماز تہجّد تک کر دیا جائے گا۔ خالد الفیصل نے یہ ہدایات بھی جاری کیں ہیں کہ جو لوگ رمضان میں یہاں نماز ادا کرنا چاہیں وہ مطاف سے باہر نماز پڑھیں گے ۔ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کے خواہشمند وں کیلئے تہ خانہ مختص کرنے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔ انہوں نے تہہ خانہ مختص کرنے کے ساتھ ساتھ یہ اعلامیہ بھی جاری کیا ہے کہ اگر اعتکاف کرنے والی تہہ خانے میں پورے نہ آ سکیں تو ایسی حالت میں شمالی توسیع والے حصے میں بھی اعتکاف کرنے والوں کو بھیجا جاسکتاہے۔