اپریل میں مجموعی طورپر10ارب 16کروڑروپے کی ٹیکس آمدنی حاصل

پیر 7 مئی 2018 14:02

اپریل میں مجموعی طورپر10ارب 16کروڑروپے کی ٹیکس آمدنی حاصل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء)کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ نے ماہ اپریل کے دوران کسٹمز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں مجموعی طور پر10ارب16کروڑ روپے کی ٹیکس آمدنی حاصل کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کسٹمز اپریزمنٹ نے زیرتبصرہ مہینے میں ڈیوٹی کی مد میں5ارب84کروڑ70لاکھ روپے ، سیلز ٹیکس کی مد میں2ارب21کرزوڑ76لاکھ روپے ، انکم ٹیکس کی مد میں2ارب4کروڑ78لاکھ روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں4کروڑ62لاکھ روپے وصول کئے ہیں۔