دھاگے کی برآمد 9 فیصد اضافے سے 99کروڑ ڈالر ریکارڈ

پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش،ویت نام ،جاپان کا مقا بلہ نہیں کر سکتا،برآمدکنندگان

پیر مئی 14:13

دھاگے کی برآمد 9 فیصد اضافے سے 99کروڑ ڈالر ریکارڈ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سو تی دھاگے کی برآمدات میں5فیصد اضافہ ہوا تفصیلات کے مطا بق گز شتہ مالی سال کے پہلے 9ماہ میں94کروڑ ڈالر کا 3لاکھ 40ہزارمیٹرک ٹن سوتی دھاگہ برآمد کیا گیا تھا جو رواں مالی سال کے اسی عرصہ میں5اضا فے کے 99کروڑڈالر ہو گیا سوتی دھا گے کا مجموعی حجم12فیصد اضا فے کے ساتھ 3لاکھ80لاکھ میٹرک ٹن رہا سوتی دھا گے کے برآمدکنندگان کے مطا بق جب تک حکومت بجلی اور گیس کے ٹیرف ریٹ ہمارے دیکر ہمسا یہ مما لک کے ریٹس کے مطا بق نہیں کر تی انٹر نیشنل مارکیٹ میں پا کستان بھات، بنگلہ دیش،،ویت نام ،جاپان اور چین کا مقا بلہ نہیں کر سکے گا با ئر ان مما لک سے سستا سوتی دھاگہ ہی خریدے گاایسوسی ایشن کے مطا بق حکومت ہر طریقے سے ایکسپورٹرز کو تنگ کر رہی ہے ، ر بیٹ نہیں مل رہے سینکڑون بر آمد کنندگان اپنے کاروبار بند کر نے پر مجبور ہیں حکو مت نے ر بیٹ اور ریفنڈ دینے کا سلسلہ فوری شروع نہ کیا تو اس شعبے سے وابستہ لا کھوں افراد بیروز گار ہو جا ئیں گے ۔