متحدہ عرب امارات میں 9 ویں حلال ایکسپو ستمبرمیں ہوگی،

متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع

پیر 7 مئی 2018 14:13

متحدہ عرب امارات میں 9 ویں حلال ایکسپو ستمبرمیں ہوگی،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات میں 9 ویں حلال ایکسپو ستمبرمیں ہوگی ۔ایکسپو دبئی 2018کے نام سے اس نمائش میں حلال بیف اورگوشت کاکاروبارکرنے والی بین الاقوامی کمپنیاں شرکت کریں گی۔اس نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔ پاکستان کا شمار دنیا بھر میں لائیو اسٹاک پیدا کرنے والے چند بڑے ممالک میں ہوتا ہے۔

پاکستان نہ صرف حلال گوشت کی مقامی ضروریات پوری کر سکتا ہے بلکہ دنیا کو بھی حلال مصنوعات فراہم کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطا بق پاکستان دنیا کی بڑی حلال مارکیٹ بن سکتا ہے، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستانی حلال مصنوعات کی مارکیٹنگ درست طریقے سے کرے۔ دنیا بھر کی حلال مارکیٹ میں اربوں ارب ڈالرز کا کاروبار ہوتا ہے، تاہم اس میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

پاکستانی جانوروں کا گوشت دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے، جبکہ ہمارے پاس نیلی راوی بھینس اور ساہیوال گائے جیسے بہترین مویشی موجود ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ حلال مصنوعات کی تقریبا 3 کھرب ڈالر مالیت کی مارکیٹ تک رسائی کیلئے پاکستان کو اپنی لائیو اسٹاک مصنوعات بین الاقومی معیار تک لانے کی ضرورت ہی ۔