سعودی وزارت حج و عمرہ کا حج اجازت ناموں کے اجرا کی تاریخ کا اعلان

پیر مئی 14:15

سعودی وزارت حج و عمرہ کا حج اجازت ناموں کے اجرا کی تاریخ کا اعلان
مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) سعودی وزارت حج و عمرہ یکم ذی قعدہ سے حج اجازت ناموں کا اجرا شروع کرے گی۔ سعودی اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری حج و عمرہ ڈاکٹر حسین الشریف نے بتایا کہ 15رمضان المبارک سے داخلی عازمین کے لیے رجسٹریشن کا سلسلہ شروع جبکہ یکم ذی قعدہ سے حج اجازت ناموں کا اجرا شروع کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 3 برسو ںکے دوران 5 لاکھ سے زیادہ عازمین نے حج کے لیے آن لائن اندراج کرایا اور یہ سلسلہ 1436ھ میں شروع کیا گیا تھا۔