احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے بعد دیگر سیاسی رہنماؤں کے لیے الرٹ جاری

احسن اقبال حملے سے آگاہ تھے،عمران خان،نواز شریف،زرداری کوبھی نشانہ بنانے کا مکان

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر مئی 13:22

احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے بعد دیگر سیاسی رہنماؤں کے لیے الرٹ جاری
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 مئی 2018ء) گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا ، گولی احسن اقبال کے بازو پر لگی ،جس سے ویہ شدید زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔جب کہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے کو فورا حراست میں لے لیا گیا۔تاہم قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے احسن اقبال کو کچھ روز پہلے ہی ان پر ممکنہ طور پر حملہ سےآگاہ کر دیا گیا تھا۔

احسن اقبال پر حملے کے بعد دوسری طرف دیگر اہم سیاسی رہنماؤں کے لیے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال پر حملے سے پہلے بھی نواز شریف،،،شہباز شریف،،،عمران خان،،،حمزہ شہباز،،،شاہ محمود قریشی،،،بلاول بھٹو زرادری،اسفند یار ولی سمیت ایم کیو ایم اور پی ایس پی و دگر جماعتوں کے قائدین کے حوالے سے حساس اداروں نے حملوں کے امکان کی رپورٹ دی ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ سیاسی جلسے جلوسوں میں بھی گڑ بڑ پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔زرائع کے مطابق اہم ترین حسا س اداروں کی رپورٹ کے بعد مزید تھریٹ الرٹ جاری کیا جا رہا ہے کہ فی الوقت کھلے اجتماعات نہ کیے جائیں۔اد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال شکرگڑھ کی تحصیل کنجرورمیں عوامی جلسے سے خطاب کے بعدواپس جارہے تھے کہ ان پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔

حملے کے فوری بعد احسن اقبال کے کزن عمران نے بتایا کہ احسن اقبال کے بازو پرگولی لگی ہے۔جس سے احسن اقبال شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم احسن اقبال کوہسپتال منتقل کیا گیااور احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اور خیریت سے ہیں۔بعض اطلاعات کے مطابق ملزم نے احسن اقبال پردو فائر کیے جس میں ایک گولی احسن اقبال کے دائیں بازور پرلگی ہے۔۔۔۔پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،اور جائے وقوعہ کامعائنہ کیاکہ فائرنگ کس طرف سے کی گئی ہے۔

ملزمان کہاں سے آئے اور کتنے افراد تھے ۔ تاہم اسی اثناں میں جلسے کے شرکاء نے ملزم کوپکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔شرکاء نے ملزم کوماراپیٹا بھی تھا۔ وزیرمملکت برائے داخلہطلال چوہدری کا کہنا ہے کہ احسن اقبال پرحملہ کرنے والے کی عمر20سے 22سال ہے۔۔۔۔حملہ آور کوگرفتار کرلیا گیا ہے، احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے۔۔۔۔احسن اقبال کے بلٹ دائیں کندھے کے قریب لگا۔