وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پرحملے کی مذمت

پیر 7 مئی 2018 14:15

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پرحملے ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کے عوام اور مسلم لیگ (ن )کے شیروں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے وفاقی وزیر داخلہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کیخلاف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی۔