تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں‘حافظ حفیظ الرحمن

پیر 7 مئی 2018 14:15

تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں‘حافظ ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے صدر چیمبر آف کامرس نگر محمد علی قائد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس نگر کے صدر نے پاک چائنہ بارڈر پر تجارت کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ وی بک کی شرط عائد کرنے سے پاک چائنہ تجارت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت تاجروں کو درپیش جائز مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کویقینی بنائے گی۔

وی بوک کی شرط عائد کرنے سے درپیش جائز مسائل حل کرنے کیلئے بہت جلد وفاقی وزیر تجارت و صنعت اور چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کرکے پاک چائنہ تجارت کے حوالے سے درپیش جائز مسائل حل کیا جائے گا۔ سوست ڈرائی پورٹ کے ذریعے تجارت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔