مارلن منرو کے ملبوسات کی نیلامی آئندہ ماہ کی جائے گی

پیر 7 مئی 2018 14:25

مارلن منرو کے ملبوسات کی نیلامی آئندہ ماہ کی جائے گی
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ہالی وڈکی آنجہانی اداکارہ مارلن منرو کے ملبوسات کی نیلامی آئندہ ماہ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہالی وڈ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ کی مشہور و معروف آنجہانی اداکارہ مارلن منرو کا شمار ہالی وڈ فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کے نامور اداکارائوں میں کیاجاتاہے۔اب ان کے فلموں میں پہنے ہوئے ملبوسات نیلام کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ملبوسات کی نیلامی جولین آکشن نامی کیلیفورنیا کی ایک نجی کمپنی کررہی ہے جو آئندہ ماہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :