ہلال احمر کا عالمی دن کل منایا جائے گا

پیر 7 مئی 2018 14:25

فیصل آباد۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھر میں ریڈکراس(ہلال احمر) کا عالمی دن کل 8 مئی بروز منگل کو منایا جائے گا۔اس دن کو منانے کا مقصد زمانہ امن،حالت جنگ، قدرتی آفات، ناگہانی سانحات اور بڑے حادثات میں ہلال احمر کی خدمات اور کردار کا اعتراف اور ان کو اجاگر کرنا ہے۔اس دن کو مناتے ہوئے ہم ہلال احمر کے خالق پہلا نوبل امن انعام حاصل کرنے والے ہنری ڈوننٹ کا یوم پیدائش بھی مناتے ہیں جنہوں نے 1863جنیوا ،سوئٹزر لینڈ میں اس تنظیم کی بنیاد رکھی ۔

اس سال اس دن کا موضوع یا تھیم’’دنیا بھر سے یادگار مسکراہٹیں ‘‘(میموریبل سمائیلز فرام ارائونڈ دی ورلڈ) ہے۔پاکستان میں اس موقع پر ہلال احمر اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں،انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی این جی اوز و طبی تنظیموں کے اشتراک سے خصوصی واکس، سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں زمانہ امن،حالت جنگ، قدرتی آفات، ناگہانی سانحات اور بڑے حادثات کی صورت میں ہلال احمر کے کردار، اس کی ضرورت، اہمیت ، افادیت، اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دنیا بھر کے 170ممالک میں اس کے رضا کار ممبران کی تعداد 99 ملین سے بھی زائد ہے جس میں ہر سال لاکھوں میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :