پنجاب سیڈ کارپوریشن نے دھان کی منظور شدہ اقسام کا بیج وافر مقدار میں متعلقہ ڈیلرز پر فراہم کردیا

پیر 7 مئی 2018 14:25

فیصل آباد۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن نے دھان کی منظور شدہ اقسام کا بیج وافر مقدار میں متعلقہ ڈیلرز پر فراہم کردیاہے اورکہاہے کہ کاشتکار نہ صرف معیاری اور منظور شدہ بیج کا استعمال یقینی بنائیں بلکہ ممنوعہ اقسام کی کاشت سے اجتناب بھی کیاجائے تاکہ بعد ازاں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے ۔

(جاری ہے)

سیڈکارپوریشن کے ذرائع نے بتایاکہ اری 6، کے ایس 282، کے ایس کے 133، نیاب اری 9، سپر باسمتی ، باسمتی 198، باسمتی 370، باسمتی 385، باسمتی پاک ، باسمتی 2000، باسمتی 515، شاہین باسمتی وغیرہ کا بیج متعلقہ ڈیلرز ، سیڈ سٹورز اور پیسٹی سائیڈز شاپس پر دستیاب ہے جبکہ یہ بیج سیڈکارپوریشن کے دفاتر سے بھی حاصل کیاجاسکتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ دھان کی بھر پور پیداوار حاصل کرنے کیلئے پنیری کی کاشت 20مئی سے شروع کی جاسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار زرعی ماہرین یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے پھپھوند کش زہروںکا انتخاب کریں اور بیج کو زہر آلودکرکے کاشت کیاجائے تاکہ اسے مختلف بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں سے بچانا ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :