پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی

پیر مئی 14:26

لاہور۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ، 5 ایک روزہ میچ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی ۔۔پاکستان کے دورہ جنوبی افریقا کا آغاز 19 دسمبر 2018 سے ساؤتھ افریقا انویٹیشن الیون کے خلاف تین روزہ میچ سے ہو گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کیپ ٹاؤن کرے گا جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ سے ہو گا، دوسرا ایک روزہ میچ 22 جنوری کو ڈربن، تیسرا 25 جنوری کو سنچورین، چوتھا 27 جنوری کو جوہانسبرگ اور سیریز کا آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کیپ ٹاؤن، دوسرا تین فروری کو جوہانسبرگ اور تیسرا میچ 6 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے بعد سری لنکن ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور تین ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :