کپاس کے کاشتکاروں کو آبپاشی کیلئے مقررہ شیڈول پر عملدر آمد کی ہدائت

پیر 7 مئی 2018 14:26

ْفیصل آباد۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو آبپاشی کیلئے مقررہ شیڈول پر عملدر آمد کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ سخت گرمی میںکم وقفہ سے کپاس کو ہلکا پانی خصوصاً سخت رقبے والے علاقے میںشام کے وقت پانی لگانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ کپاس کی فصل کو سوکھنے اور کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدائت کی کہ وہ ڈرل سے قطاروں میں کاشت کی گئی کپاس کیلئے پانی کا وقفہ 12سے 15ایام تک جبکہ پٹڑ یوں پر کپاس کی کاشت کی صورت میں 6سے 9روز تک رکھیں ۔ انہوںنے بتایا کہ محکمہ زراعت کا عملہ کاشتکاروں کو مشاورت کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہے جبکہ کسی بھی قسم کی اطلاعات ، معلومات ، رہنمائی ، مشاورت کیلئے محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن پر بھی صبح 8سے رات 8بجے تک رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :