محکمہ زراعت پنجاب کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

پیر 7 مئی 2018 14:33

فیصل آباد۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو انتہائی اولین ترجیح کے طور پر مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود کی جانب سے کہا گیا ہے کہ محکمہ زراعت کا ترقیاتی پروگرام دراصل کسان کا ترقیاتی پروگرام ہے لہٰذا اس میں نہ تو کسی غفلت یا کوتاہی کی گنجائش ہے اور نہ ہی کام نہ کرنے والے افسران کیلئے محکمہ میں کوئی جگہ ہے اس لئے محنتی اور فرض شناس افسران اپنے فرائض احسن انداز میں سر انجام دیتے ہوئے ماہرین زراعت اور محققین کی سفارشات کی روشنی میں تیار کردہ سالانہ ترقیاتی پروگرام جوکسانوں و کاشتکاروں کی بہبود کیلئے ہے میں کوئی سستی نہ برتیں ۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر کے زرعی افسران کے نام جاری مراسلہ میں انہوںنے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے جتنی جلد مکمل ہوں گے اتنی ہی جلد کسان ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہا کہ تمام افسران ان منصوبوں کے حوالے سے اپنی کارکردگی عملی طور پر ثابت کریں بصورت دیگر نا اہلی کے مرتکب افسران کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :