احسن اقبال پر حملے کا پشت پناہ کون؟

احسن اقبال پر حملے کا مقصد پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو معرض التوا میں ڈالنا بھی ہو سکتا ہے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر مئی 14:07

احسن اقبال پر حملے کا پشت پناہ کون؟
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مئی 2018ء) : وزیر داخلہ  احسن اقبال پر حملے کا پشت پناہ کون ہے؟ احسن اقبال پر حملے کا مقصد اقتصادی راہداری کے منصوبے کو معرض التوا میں ڈالنا بھی ہو سکتا ہے۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال صرف وزیر داخلہ ہی نہیں بلکہ وہ منصوبہ بندی کا قلمدان رکھنے کی وجہ سے چین پاکستان اقتصادی رہداری منصوبے میں بھی احسن اقبال کا اہم کردار ہے۔

سی پیک منصوبے میں اس وقت جتنا بھی زور وشور ہے وہ احسن اقبال کی کوششوں کیو جہ سے ہی ہے۔۔احسن اقبال کو منظر سے ہٹانے کا ایک مقصد پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو معرض التوا میں ڈالنا بھی ہو سکتا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پوری دنیا کو یہ بات معلوم ہے کہ بھارت اور اس کے ہمنواؤں کو سی پیک ایک آنکھ نہیں بھاتا۔

(جاری ہے)

حسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کر کے ایک طرف سی پیک منصوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانا ہو سکتا ہے تو دوسری جانب پاکستان میں عام انتخابات کے لئے فضا کو تار تار کرنا بھی ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال شکرگڑھ کی تحصیل کنجرورمیں عوامی جلسے سے خطاب کے بعدواپس جارہے تھے کہ ان پرنامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔ حملے کے فوری بعد احسن اقبال کے کزن عمران نے بتایا کہ احسن اقبال کے بازو پرگولی لگی ہے۔جس سے احسن اقبال شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم احسن اقبال کوہسپتال منتقل کیا گیااور احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اور خیریت سے ہیں۔بعض اطلاعات کے مطابق ملزم نے احسن اقبال پردو فائر کیے جس میں ایک گولی احسن اقبال کے دائیں بازور پرلگی ہے۔۔۔۔پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،اور جائے وقوعہ کامعائنہ کیاکہ فائرنگ کس طرف سے کی گئی ہے۔