ملک میں عدم برداشت کے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے‘راجہ محمد ظفرالحق

وزیر داخلہ کے جلسہ پر حملہ سیاسی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے

پیر 7 مئی 2018 14:33

ملک میں عدم برداشت کے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے‘راجہ محمد ظفرالحق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ ملک میں عدم برداشت کے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے اور انتہا پسندرویوں کے ذریعے سیاسی عمل کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے جلسہ پر حملہ سیاسی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے اور تمام مکاتب فکر کو مل کر دہشت گردوں کی ان کارروائیوں کی بھر پور مذمت اور عدم برداشت کے کلچر کے خاتمے کیلئے منظم اقدامات کرنا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ بروقت انتخابات اور جمہوری عمل کے تسلسل کیلئے سیاسی ماحول کا ساز گار ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم انتہا پسندی اور عدم برداشت کے رویوں کی بھر پور مخالف ہے۔

متعلقہ عنوان :