احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

وزیر داخلہ نہیں ریاست پر حملہ کیا گیا جو انتخابات میں التوا ء کی سازش ہے‘متن

پیر مئی 14:36

احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے، یہ وزیر داخلہ پر نہیں بلکہ ریاست پر حملہ کیا گیا ہے، عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ(ن) کو الیکشن سے باہر کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے، وزیر داخلہ پر حملہ انتخابات میں التوا ء کی سازش ہے ، م اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مذہبی منافرت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

لہٰذا یہ ایوان ایٹمی ملک کے وزیر داخلہ پر حملے کی مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ اس حملے کی آزادانہ تحقیقات کرائیں جائیں ۔ یہ ایوان وزیر داخلہ احسن اقبال کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہے۔