لوئر جہلم پر مزید ٹیوب ویل لگانے کیلئے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کو تخمینہ کی سمری تیار کرنے کی ہدایت

پیر مئی 14:41

سرگودھا۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے سرگودھا میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے نہر لوئر جہلم پر مزید ٹیوب ویل لگانے کیلئے میونسپل کارپوریشن سرگودھا سے تخمینہ کی سمری تیار کرنے اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں زیر زمین پانی مضر صحت ہونے اور موجودہ سپلائی کئے جانیوالے پانی میں گٹروں ملے پانی کی شکایات پر حکومت نے فوری طور پر عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

نہر لوئر جہلم پر ٹیوب ویل لگا کر پانی ذخیرہ کرنے اور اسے فراہم کرنے کیلئے پینے کے پانی کے پائپ اوپن رکھنے کی حکمت عملی بھی تیار کی جارہی ہے تاکہ پینے کے پانی میں گٹروں کا پانی مکس ہوکر نہ آنے پائے اس اقدام سے سرگودھا کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :