1500 اور 100 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہوگی

پیر 7 مئی 2018 14:41

1500 اور 100 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہوگی
سرگودھا۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) 1500 اور 100 روپے قومی کے انعامی بانڈز کی 74 ویں اور 22 ویں قرعہ اندازی بروز منگل کوئٹہ اور کراچی میں 15 مئی کو منعقد ہوگی 1500۔

(جاری ہے)

روپے والے قومی انعامی بانڈز کی یہ مجموعی طور پر 74 ویں قرعہ اندازی ہے اور اس کا پہلا انعام 30 لاکھ‘ دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات ‘ تیسرا انعام 18500 روپے کے 1696 انعامات رکھے گئے ہیں۔ 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1700 ہے۔ اسی طرح 100 روپے والے قومی انعامی بانڈ کے پہلا انعام 7 لاکھ‘ دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے 3 انعامات جبکہ تیسرا انعام 1 ہزار روپے 1199 انعامات رکھے گئے ہیں۔ اس سیریز کے کل انعامات کی تعداد 1203 ہے جو خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :