رمضا ن المبارک میں امن وامان برقرار رکھا جائے، لال محمد کھو کھر

پیر مئی 14:41

سلانوالی۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) رمضا ن المبا ر ک میں امن وا ما ن کی صورتحا ل کوہرحا ل میں برقرار رکھا جا ئے، بلاتفر یق انصاف کی فراہمی یقینی بنا ئیں گے، ا ن خیا لا ت کا اظہارڈ ی ا یس پی سر کل سلانوا لی لا ل محمد کھو کھر نے امن کمیٹی کے اہم اجلا س سے خطا ب کے دورا ن کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رمضان المبا ر ک میں امن و ا ما ن کی صورتحا ل کو ہر حا ل میں برقرار رکھنے کیلئے شرپسند عنا صرپر کڑ ی نگا ہ رکھی جا ئے گی، کسی کو امن وا ما ن کی صورتحا ل خرا ب کر نے کی ہر گز اجا ز ت نہیں دیں گے، شہر ی جرائم کے خاتمہ اور امن کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پو لیس سے تعاون کریں ۔

ا نہوںنے کہا کہ رمضان المبا ر ک کی آمد آ مد ہے ہمیں ملکی تعمیروترقی اور استحکام کے ساتھ ساتھ علاقہ میں امن وا ما ن کو برقرارکھنے کیلئے مل کر کا م کر نا ہو گا ۔