احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،آزاد علی تبسم

پیر 7 مئی 2018 14:41

لاہور۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ حملہ ہونا تشویشناک امر ہے ، ہمیں مل کر ایسے واقعات کو روکنا ہوگا ،ایسے واقعات کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے، انہوں نے کہ کسی جان کو ہدف بنانا کسی طور پر بھی درست نہیں ہے کوئی نظریہ یا سوچ اس طرح کے اقدامات کی اجازت نہیں دیتی ،احسن اقبال پر ہونے والے حملہ سے ہر کوئی پریشان ہے ،ہمیں مل کرایسے قابل مذمت رویوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے،پاکستان میں امن، خوشحالی اور ترقی اسی صورت ممکن ہے جب سب مل کر کردار ادا کریں۔