مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کی اطلاعات

پراپیگنڈہ ہیں، خاندان کی پارٹی کیلئے لازوال قربانیاں ہیں، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

پیر مئی 14:41

مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کی اطلاعات
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ اور مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری جاوید عباسی نے مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کی اطلاعات کو منفی پراپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کی مسلم لیگ (ن) کیلئے لازوال قربانیاں ہیں، مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے ان پر بہت احسانات ہیں، مفاد پرست عناصر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں ہے، وہ مخالفین کا عوام کی طاقت سے مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ مشرف کی جھولی میں بڑے ہونے والوں کو بخوبی عوام جانتے ہیں، ان کے والد حاجی جاوید عباسی مرحوم اور خاندان کی قربانی پارٹی کیلئے لازوال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے انتخابی مہم تیز کردیں۔