پولیس نے ملوکڑہ میں نوجوان کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا

پیر مئی 14:41

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) اوگی کے گائوں ملوکڑہ میں نوجوان وسیم اختر کے قتل کیس میں نامزد ایک اور ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل رات کو اپنے گھر کے بیٹھک کمرے سے وسیم اختر ولد محمد اختر ساکنہ ملوکڑہ مبینہ طور پر اغواء ہوا تھا جس کی دعویداری ان کے ورثاء نے پڑوس کے چار مرد و مستورات پر کی تھی، چند روز بعد ایک نامعلوم نعش چرکندہ کھٹائی سے ملی تھی جس کی شناخت نہ ہو سکی، نعش مسخ شدہ اور صرف ہڈیوں کا ڈھانچہ تھا جس کی ہڈیوں کے کچھ سیمپل اور وسیم کے والدین کے خون لیکر ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لیباٹری پنچایا گیا جس کی چند ماہ بعد رپورٹ آگئی، خون میچ کرگیا اور نعش وسیم اختر کی نکلی جس کے والد نے 302 کی تازہ دعویداری دیگر کے علاوہ ڈرائیور فتح خان ولد جمعہ خان ملوکڑہ پر کی گئی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :