سینئر صحافی دلدار احمد ستی کے چھوٹے بھائی عمران ستی کو سپرد خاک کردیا گیا

پیر 7 مئی 2018 14:41

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) سینئر صحافی دلدار احمد ستی کے چھوٹے بھائی عمران ستی کو سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ کنج گرائونڈ ایبٹ آباد میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، وکلاء، تاجر برادری، سول سوسائٹی کے ممبران، صحافی برادری اور کثیر تعداد میں علاقہ کے عمائدین نے شرکت کی۔ مرحوم کی دعائے قل (آج) منگل کو کمیونٹی سنٹر محلہ کنج فٹ بال گرائونڈ میں ادا کی جائے گی۔