قرآن مجید کو نصب العین بنانے والی قومیں عروج کی بلندیوں پر فائز ہوئیں، علامہ اکرم شاکر

پیر 7 مئی 2018 14:49

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) جن قوموں نے قرآن مجید پر عمل کیا اور اس کو اپنی زندگی کا نصب العین بنایا وہ عروج کی بلندیوں پر فائز ہوئے اور جنہوں نے قرآن سے روح گردانی کی وہ ذلت و رسوائی کی پستی میں ڈوب گئے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت اہلحدیث پنجاب کے ممتاز عالم دین علامہ اکرم شاکر نے جامعہ اسلامیہ سلفیہ جی ٹی روڈ ہری پور میں بیسویں سالانہ تقریب اسناد و دستار فضیلت سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر ادارہ کے مہتمم حافظ عبدالوحید عبدالله اور ناظم عبدالباسط عبدالله نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ہری پور کی کثیر تعداد میں عوام اور خطباء نے شرکت کی جس میں مولانا حبیب الرحمن، مولانا سعید الرحمن، مولانا خورشید خان، مولانا خلیل الرحمن، قاری عبد المتین، مولانا ظہور احمد اور مولانا ساجد خان کی موجودگی میں علامہ اکرام نے حفاظ کرام کی دستار بندی کی۔

(جاری ہے)

علامہ اکرم شاکر نے کہا کہ ان اداروں کے ساتھ جانی و مالی تعاون کرنے والے انتہائی مبارکباد کے مستحق ہیں، دینی ادارے ہی اسلام کے مضبوط قلعے ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ صحابہ کرام اور اولیاء کرام کو جو شان ملی ہے وہ قرآن پر عمل کرنے کی وجہ سے ملی ہے۔ اس موقع پر ادارہ کے بانی تبلیغ الحدیث مولانا محمد عبدالله مرحوم کی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ ان کی عظیم قربانی ہے اور ان کی مغفرت و بخشش کیلئے دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :