عمر ایوب خان سے نادر خان کی ملاقات، انتخابات سمیت دیگر معاملات پر بات چیت

پیر 7 مئی 2018 14:49

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ہری پور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 17- سے امیدوار سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان سے سابق چیئرمین بلدیہ محمد ارشاد خان کے فرزند نادر خان نے ملاقات کی جس میں آئندہ انتخابات کے علاوہ دیگر سیاسی ایشوز اور عوامی مسائل کے حوالہ سے بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

نادر خان نے اپنی اور اپنے دھڑے جنبہ کی جانب سے ہری پور کیلئے ایوب خاندان بالخصوص عمر ایوب خان کی خدمات کو سراہا اور آئندہ الیکشن میں ہمیشہ کی طرح انہیں اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی جس پر عمر ایوب خان نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلاتفریق عوامی خدمت ہمارے خاندان کی پہچان ہے، کبھی بھی کسی مشکل وقت میں ووٹرز سپورٹر کو تنہا نہیں چھوڑا اور آئندہ بھی سب کو ساتھ لیکر چلیں گے۔