یونیورسٹی آف ہر ی پورکے زیر اہتمام پانچویں انٹر کالجیٹ بوائز چیمپئن شپ 2018ء کی تقریب تقسیم انعامات

پیر 7 مئی 2018 14:49

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) یونیورسٹی آف ہر ی پورکے زیر اہتمام پانچویں انٹر کالجیٹ بوائز چیمپئن شپ 2018ء کی پروقار تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ ہری پور ڈاکٹر عابد فرید نے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔ پانچویں انٹر کالجیٹ بوائز چیمپئن شپ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور نے پہلی، یونیورسٹی آف ہری پور نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج کھلابٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہری پور کے زیر اہتمام پانچویں انٹر کالجیٹ بوائز چیمپئن شپ 2017-18ء میں یونیورسٹی سے الحاق کالجوں کی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا جن میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور نے 71 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ہری پور یونیورسٹی نے 50 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج کھلابٹ نے 38 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن لینے کا اعزاز حاصل کیا۔

یونیورسٹی آف ہری پور میں پانچویں سالانہ انٹر کالجیٹ بوائز چیمپئن شپ کی تقریب میں وائس چانسلر جامعہ ہری پور ڈاکٹر عابد فرید، پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر عبدالوہاب خان، پرنسپل گورنمنٹ کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز تصدق حسین شاہ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج خان پور محمد نواز کے علاوہ مختلف کالجوں کے ڈی پی ایز اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر عابد فرید اور پروفیسر عبدالوہاب خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :