یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کے زیراہتمام تقریب کا اہتمام

پیر مئی 14:49

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) امن کیلئے کام کرنے والوں کے عالمی دن کے موقع پر یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کے زیراہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبوں کے طلبہ اور طالبات نے شرکت کی۔ تقریب کی خاص بات طلبہ و طالبات کے والدین کی شرکت تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپیکم سوسائٹی کے چیئرمین اور شعبہ علوم اسلامیہ و دینیہ کے صدر ڈاکٹر مھیمن کا کہنا تھا کہ والدین کو دعوت دینے کا مقصد یہ تھا کہ وہ اس امر سے آگاہ ہو سکیں کہ ان کے بچے مثبت انداز میں کس طرح معاشرہ کی فلاح کی خاطر کام کر رہے ہیں، قیام امن کے حوالہ سے سپیکم سوسائٹی کی کوششیں کسی سے پوشیدہ نہیں اور اس سب میں ان طلبہ و طالبات کا بہت اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں قیام امن اور سماجی اور مذہبی ہم آہنگی کے حوالہ سے کام کرنا اتنا آسان نہیںہے اور سپیکم کے رضاکار باوجود تنقید کے بڑی ہمت سے گذشتہ تین سال سے اس کوشش میں لگے ہیں کہ معاشرے سے نفرت کے خاتمہ اور باہمی احترام، برداشت اور مذہبی رواداری کے فروغ میں اپنے حصہ کا کام کر سکیں۔ اس موقع پر والدین نے اپنے بچوں میں خود اسناد تقسیم کیں اور طلبہ و طالبات کی قیام امن کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :