پاکستان کادہشتگردی کے خاتمے کی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور

پاکستان انسداد انتہا پسندی کے پیغام رسانی تصور کی مکمل حمایت کرتاہے ،اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی حکمت عملی کامقصد اس سے متعلق دستاویزکو موجودہ صورتحال کے تقاضوں کے مطابق بنانا ہے ملیحہ لودھی کا تمام خطوں کی نمائندگی کرنے والے پندرہ ممالک کے اجلاس سے خطاب

پیر 7 مئی 2018 14:58

پاکستان کادہشتگردی کے خاتمے کی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مئی2018ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کے خاتمے کی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انسداد انتہا پسندی کے پیغام رسانی تصور کی مکمل حمایت کرتاہے ،اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی حکمت عملی کامقصد اس سے متعلق دستاویزکو موجودہ صورتحال کے تقاضوں کے مطابق بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے آئندہ ماہ ہونیوالے اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کے جائزہ اجلاس سے قبل پاکستان کے زیراہتمام دنیا کے تمام خطوں کی نمائندگی کرنے والے پندرہ ملکوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پر تشدد انتہاپسندی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے انسداد انتہا پسندی کے پیغام رسانی کے تصور کی مکمل حمایت کرتاہے۔

تاہم، انہوں نے کہاکہ پرتشدد انتہاپسندی کی بنیادی وجوہات کاجائزہ لئے بغیر انتہاپسندی کے خاتمے کی جامع حکمت عملی وضع کرنا ممکن نہیں۔اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کامقصد اس سے متعلق دستاویزکو موجودہ صورتحال کے تقاضوں کے مطابق بنانا ہے تاکہ عالمی برادری دہشت گردی کے خطرے سے مزید موثرطورپرنمٹ سکے۔