بھارت کی 13 ریاستوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری،اسکول دودن کے لیے بند

پیر مئی 14:58

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) بھارت کی 13 ریاستوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور تیز ہواوں کا خطرہ، حکام نے الرٹ جاری کر دیئے۔محکمہ موسمیات کی وارننگ کے پیش نظر ہریانہ میں اسکول دو دن کے لئے بند کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی 13 ریاستوں میں موسم میں شدت آنے کا امکان ہے۔ نئی دہلی،،ریاست اتر پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ، آسام، پنجاب ، تریپورہ سمیت مختلف ریاستوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز طوفانی ہوائوں اور شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی وارننگ کے پیش نظر ہریانہ میں اسکول دو دن کے لئے بند کر دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :