مکہ کے نواح میں پبلک ٹیکسی سروس پر پابندی لگانے کا فیصلہ!

چھ ماہ بعد متعمرین، حجاج مسجد الحرام آنے جانے کے لئے خصوصی ٹیکسی سروس اجرہ الحرم استعمال کر سکیں گے

پیر مئی 15:05

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) سعودی عرب کی وزارت مواصلات نے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے گرد ونواح عام ٹیکسی سروس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ اقدام اس لئے اٹھایا گیا تاکہ 6 ماہ بعد مسجد الحرام کے اطراف ’’اجرة الحرم‘‘ کے نام سے اعلی درجے اور موثر نوعیت کی اسپیشل الحرم ٹیکسی سروس کو کامیاب بنایا جا سکے۔۔حرم شریف کے علاقے میں الحرم ٹیکسی کے سوا کسی بھی ٹیکسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے سربراہ رمیح الرمیح نے کہا کہ یہ منصوبہ 6 ماہ کے اندر نافذ کر دیا جائے گا۔ اس سے ضیوف الرحمان (حجاج) اور معتمرین بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھائیں گے۔