جنوبی افریقہ میں فلم کیمرہ مین زرافہ کے ہاتھوں کچل کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

کارلوس کو زخمی حالت میں فضائی راستے سے جوہانسبرگ کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیاتاہم وہ جانبر نہ ہوسکا

پیر 7 مئی 2018 15:05

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) جنوبی افریقہ میں زرافہ نے ایک فلم کیمرہ مین کو اٴْس وقت ہلاک کر دیا جب وہ جوہانسبرگ کے شمال مغرب میں جنگلی حیات کے ایک قدرتی مقام پر اپنی پیشہ ورانہ ذمّے داری انجام دے رہا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق 47 سالہ جنوبی افریقی کیمرہ مین کارلوس کاروالو جوہانسبرگ سے 40 میل دور واقع مقام میں ایک فیچر فلم کی عکس بندی کر رہا تھا۔ اس دوران وہاں موجود ایک زرافہ نے کارلوس کو کچل ڈالا۔کارلوس کو زخمی حالت میں فضائی راستے سے جوہانسبرگ کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر اسی رات چل بسا۔ کارلوس کی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ ہلاکت کا سبب بننے والا زرافہ اچانک سے جائے مقام پر آ نکلا تھا۔

متعلقہ عنوان :