ایران نے شام میں داعش میں بھرتی پر16 خواتین کوجیل بھیج دیا

پارلیمنٹ، خمینی کے مزار پر حملے میں 18 افراد کو ہلاک کرنے کا الزام، عدالت میں آٹھ افراد کے خلاف مقدمے کی سماعت

پیر 7 مئی 2018 15:05

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) ایرانی حکام نے داعش تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے شام کا سفر کرنے والی 16 خواتین کو جیل بھیج دیا ہے۔دوسری جانب تہران کی ایک عدالت میں 8 افراد کے خلاف مقدمے کی پانچویں سماعت ہوئی۔ ان افراد پر گزشتہ برس پارلیمنٹ اور خمینی کے مزار میں 18 افراد کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ یہ تہران میں پہلا خونی حملہ تھا جس کی ذمّے داری داعش تنظیم نے قبول کی۔

(جاری ہے)

ایرانی ٹی وی کے مطابق تہران میں استغاثہ کے نمائندے عباس جعفری دولت آبادی نے بتایاکہ حکام نے مذکورہ خواتین کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ اگر انہوں نے شدت پسند تنظیم سے کوئی رقم حاصل کی ہو تو وہ اسے ادا کریں۔دولت آبادی کے مطابق یہ خواتین داعش تنظیم کو سپورٹ کرنے اور دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے شام گئیں تھیں۔ انہوں نے شام میں بعض کارروائیاں بھی کیں اور ایران واپسی پر گرفتار کر لی گئیں۔دوسری جانب تہران کی ایک عدالت میں 8 افراد کے خلاف مقدمے کی پانچویں سماعت ہوئی۔ ان افراد پر گزشتہ برس پارلیمنٹ اور خمینی کے مزار میں 18 افراد کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ یہ تہران میں پہلا خونی حملہ تھا جس کی ذمّے داری داعش تنظیم نے قبول کی۔