انڈونیشیا میں پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی رفتار سست رہی

پیر 7 مئی 2018 15:05

انڈونیشیا میں پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی رفتار سست ..
جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) انڈونیشیا میں پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی رفتار سست رہی جس کی وجہ برآمدات اور سرکاری اخراجات میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی کنسلٹنسی فرم ’’ کیپیٹل اکنامکس ‘‘ کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق انڈونیشیائی حکومت کی جانب سے ملکی معیشت میں بہتری کے لیے گزشتہ دو سال میں قرضوں پر سود کی شرح میں کمی جیسے متعدد اقدامات کے باوجود جنوری سے مارچ کے دوران مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو سست 5 فیصد سے معمولی زیادہ(5.06 فیصد) رہی جبکہ 2014 ء میں برسر اقتدار آنے والے ملک کے صدر جوکو ودودو نے اس کی شرح نمو 7 فیصد سالانہ رکھنے کا عہد کیا تھا۔

2017 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران انڈونیشا کی اقتصادی شرح نمو 5.2 فیصد رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :