ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی

پیر 7 مئی 2018 15:05

ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی
ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ بہتر امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ کی وجہ سے فیڈرل ریزرو کی جانب سے سود کے شرح میں اضافے کے امکانات کے باعث وال سٹریٹ بزنس میں تیزی ہے۔ایران کے ساتھ بین الاقوامی جوہری معاہدے کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے سے قبل خام تیل کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 22467.16 پوائنٹس پر فلیٹ رہا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.2 فیصد بڑھ کر 29994.26 پوائنٹ اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 3136.64 پوائنٹ پر بند ہوا۔سڈنی سٹاک مارکیٹ میں 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ولنگٹن، تائپے، جکارتہ اور منیلا کی سٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھنے میں آئی۔اس سے قبل نیویارک کا ڈوو جونز انڈسٹریل انڈیکس 1.4 فیصد بڑھ کر 24262.51 پوائنٹ پر بند ہوا۔

متعلقہ عنوان :