پیراڈا ئزآٹریم میں عیدکی خریداری کیلئے خواتین میلہ کا انعقاد

پیر 7 مئی 2018 15:08

پیراڈا ئزآٹریم میں عیدکی خریداری کیلئے خواتین میلہ کا انعقاد
فیصل آباد۔7 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پیراڈا ئزآٹریم میںعیدکی خریداری کیلئے خواتین میلہ لگایا گیا جس میںفیصل آبادوومن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری سمیت معروف برا نڈز نے بھی اپنے سٹال لگائے۔اس میلے میں خواتین اوربچوںکیلئے نئے ڈیزائن کے لباس،جوتے،آرائشی سامان،ہینڈبیگ،حجاب اورمعروف برانڈزکی مصنوعات رکھی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

فیصل آبادوومن چیمبرکی ممبرخواتین کی دستکاریوںسمیت ان کی تیارکردہ اشیاء بھی نمائش کیلئے رکھی گئیں تھیںجن میںخواتین نے گہری دلچسپی لی۔فیصل آبادوومن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کی سیکرٹری جنرل اقراء قدیرنے بتایا کہ خواتین چیمبرعورتوںکی دلچسپی کے تمام تہواروںمیں بھر پور شرکت کرے گا اوراس دوران کاروبارسے وابستہ خواتین کو اس چیمبرکی ممبرشپ لینے کی بھی ترغیب دی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ اس میلے کے ساتھ ہی عیداوررمضان کی خریداری شروع ہو گئی ہے جس میںشہربھرکی خواتین گہری دلچسپی لے رہی ہیں۔مزیدبرآںاس میںبچوںکی مصنوعات بھی رکھی گئی ہیںتاکہ خواتین ایک ہی جگہ پراپنی اوراپنے بچوںکی ضروریات کی خریداری کرسکیں۔