ضلع سوات میں خصوصی انسداد دہشتگردی مشقوں کا انعقاد

پیر مئی 15:29

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) سوات کے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میںتمام اہم اور حساس وعوامی مقامات پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی مشقیں ہوئیں ،اعلی پولیس افسران ڈی ایس پی سیدو شریف سرکل پیر سید خان کی زیر نگرانی میں مختلف پولیس سٹیشنز کی حدود میں یہ مشقیں کی گئیں جن میںپولیس سپیشل کمانڈوز آر ایف ایف ٹروپس،ایلیٹ کمانڈوزٹروپس، بی ڈی ایس یونٹ اورپولیس کے بکتر بند دستوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے اسپیشل کمانڈوز اور ایلیٹ کے دستوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع پر فوری طور پر پہنچنے اور وہاں پر محصور عوام کو بہ حفاظت نکالنے کے ریسکیو مشن کا بہ خوبی عملی مظاہرہ کیا۔عوام الناس نے پولیس کے ان سیکیورٹی اقدامات کو سراہا اور ملک اور قوم کے تحفظ و امن و آمان کے لیے انسداد دہشتگردی کے لیے کی جانے والی مشقوں کو انتہائی اہم قراردیا۔ ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ زمانہ امن میں کی جانے والی سخت اور پر مشقت انسداد دہشتگردی مشقیں عملی میدان میں فورسزز کیلئے مفید ہیں۔

متعلقہ عنوان :