چین کی 2017 ء کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ ملکوں سے درآمدات میں برآمدات کی نسبت اضافہ،

درآمدات میں 20 فیصد، برآمدات میں 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

پیر 7 مئی 2018 15:29

چین کی 2017 ء کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ ملکوں سے درآمدات میں برآمدات کی ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) چین نے کہا ہے کہ 2017 ء کے دوران اس کی بیلٹ اینڈ روڈ ملکوں سے درآمدات ، برآمدات کی نسبت زیادہ رہیں،درآمد کی جانے والی مصنوعات کی مالیت 666 ارب ڈالر رہی جو 2016 ء کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے جبکہ برآمدات کی مالیت 8.5 فیصد اضافے کے ساتھ 774.26 ارب ڈالر رہی۔

(جاری ہے)

مرکزی تھنک ٹینک ’’ سٹیٹ انفارمیشن سنٹر‘‘ کی جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق 2017 ء کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شامل ملکوں سے چین کی درآمدات کی مالیت 2016 ء کی نسبت 20 فیصد اضافے کے ساتھ 666 ارب ڈالر رہی جبکہ ان ملکوں کو برآمد کی جانے والی مصنوعات کی مالیت 774.26 ارب ڈالر رہی جو 2016 ء کے مقابلے میں 8.5 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیلٹ اینڈ روڈ ملکوں کے ساتھ چین کی مجموعی تجارت کا حجم 1.44 ٹریلین ڈالر رہا جو 2016 ء کے تجارتی حجم سے 13.4 فیصد اور چین کی مجموعی تجارتی شرح نمو سے 5.9 فیصد زیادہ ہے۔یاد رہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا تصور چین نے 2013 ء میں پیش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :