ہائر ایجوکیشن کمیشن نے قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ کے خواتین اور مردوں کے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

پیر 7 مئی 2018 15:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ کے خواتین اور مردوں کے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے حمیدی ہال میں کھیلے گئے خواتین ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پنجاب کو 28-12 سے شکست دی، مردوں کی تیسری پوزیشن کے میچ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان پولیس کو ایک سخت مقابلے کے بعد 28-27 گول سے شکست دی، خواتین کے ایونٹ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں سندھ، ایلیٹ پی این ایف، آزاد جموں و کشمیر، گروپ بی میں پاکستان واپڈا اور خیبر پختو نخوا، گروپ سی میں پنجاب اور اسلام آباد، گروپ ڈی میں بلوچستان، گلگت بلتستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں مردوں کے ایونٹ میں گیارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا گروپ اے میں پاکستان واپڈا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان، گروپ بی میں پاکستان ائیرفورس، بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن، گروپ سی میں سندھ اور فاٹا جبکہ گروپ ڈی میں پنجاب، خیبرپخونخوا اور پاکستان پولیس شامل ہیں۔