پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

پیر 7 مئی 2018 15:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سکواش سرکٹ ون ٹورنامنٹ پرسوں منگل سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طاہر سلطان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اس ایونٹ میں پاکستان کے مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ (آج) شروع ہوگا۔ ایونٹ میں سولہ خواتین حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 12 مئی کو جبکہ فائنل 13 مئی کو کھیلا جائے گا اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری لانا ہے۔ مردوں کے ایونٹ کی انعامی رقم 10 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کی انعامی رقم 5 ہزار ڈالر رکھی ہے۔ پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) نے پاکستان سکواش فیڈریشن کو اس ایونٹ کی میزبانی دی ہے۔

متعلقہ عنوان :