بین الصوبائی نیٹ بال چیمپیئن شپ کل شروع ہوگی

پیر 7 مئی 2018 15:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام بین الصوبائی نیٹ بال چیمپیئن شپ کل منگل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں شروع ہوگی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے مدثر آرائیں نے بتایاکہ چیمپیئن شپ میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ کی شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔