ساہیوال، ٹی سٹال کے سلنڈر پھٹ جانے سے مارکیٹ کو آگ لگ گئی،چار دو کانیں جل اورایک کروڑ روپے کا کپڑا جل کر خاکستر

پیر مئی 15:29

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) پاکپتن بازار ساہیوال میں ٹی سٹال کے سلنڈر پھٹ جانے سے مارکیٹ کو آگ لگ گئی جس سے چار دو کانیں جل گئیں ایک کروڑ روپے کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا۔ٹی سٹال کا مالک رمضان جھلس گیا جسے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے اور حالت خطرہ سے باہر ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع نے بتایا ہے کہ رمضان کے ٹی سٹال میں گیس کا سلنڈر لیک ہو نے سے گیس بھر گئی جب رمضان نے ماچس جلائی تو دھماکہ سے آگ لگ گئی اور مارکیٹ کی دیگر دو کانوں کو بھی آگ گئی اور مارکیٹ کی دیگر تین دوکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

ریسکیو 1122نے مو قع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تاہم تین دو کانیں جل کر تباہ ہو گئیں اور ایک کروڑ روپے کا کپڑا جل گیا ۔کاشف ٹیلر ماسٹر،محمد اعظم اور امداد کی دوکانیں کپڑے سمیت تباہ ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :