سرگودھا، استحکام پاکستان ریلی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا

پیر 7 مئی 2018 15:29

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) سرگودھا شہر کے علاقہ گل والا میں استحکام پاکستان ریلی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ اربن ایریا نے فائرنگ کرنے والے دو افراد محسن فرحت اور علیم مسیح کو گرفتار کر کے ملزمان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

دونوں ملزمان نے سرگودھا شہر کے حلقہ پی پی 34 سے نااہل سابق ایم پی اے ن لیگ رضوان گل کی استحکام پاکستان ریلی میں ہوائی فائرنگ کی۔اس فائرنگ سے علاقے میں خوف ھراس پھیل گیا۔پولیس تھانہ اربن ایریا نے مسلح افراد کو گرفتار کر کے اے ایس آئی عبدالغفور کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 13/20/65 اور 337 ایچ 2 ت پ مقدمہ درج کر لیا۔