ساہیوال، لاہور سے ملتان جانے والی ایکسپریس ٹرین سے گر کر 60سالہ مسافر جاں بحق

پیر 7 مئی 2018 15:30

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) لاہور سے ملتان جانے والی ایکسپریس ٹرین سے چک 135/9Lمو ڑ پر آکر ایک 60سالہ مسافر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق خیبر میل میں چیچہ وطنی کے چک 150/12Lکا ایک مسافر عبد الحنان لاہور سے چیچہ وطنی جا رہا تھا کہ ٹرین کی بو گی سے عبد الحنان گیٹ پر کھڑا ہو گیا اور جب باہر جھانکا تو عبد الحنان ریلوے لائن پر گر گیا جسے ریسکیو 1122نے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال پہنچایا مگر وہ ایمر جنسی میں دم توڑ گیا۔