سرگودھا سمیت تمام اضلاع میں رمضان بازار لگانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے

پیر مئی 15:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مئی2018ء) سرگودھا سمیت تمام اضلاع میں رمضان بازار لگانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔۔حکومت پنجاب نے 15 مئی سے رمضان کو شروع کرنے کے لئے احکامات جاری کر دیئے،سرگودھا کے 13 رمضان بازاروں میں میں شہر کا ماڈل رمضان بازار کمپنی باغ اور نیو سٹیلائٹ ٹاون ،سلانوالی روڈ ,استقلال آباد کالونی کے علاوہ بھلوال،کوٹمومن، شاہپور،ساہیوال، سلانوالی۔

بھاگٹانوالہ میں بھی رمضان بازار لگائے جائیں گے۔ امسال بھی رمضان بازاروں میں اشیاء ضرورت کی سستے داموں فراہمی کے علاوہ حکومتی سبسیڈی پر آٹا اور چینی خصوصی پیکج پر مہیا کی جائے گی۔حکومت نے رمضان بازار میں چینی ،آٹا،گھی،چاول،دالیں،بیسن،کھجور، انڈیسبزیوں،پھلوں،اور گوشت کے سٹال لگائے اور وافر مقدار میں اشیاء کی سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

امسال بھی رمضان پیکج کے تحت آٹا 20 کلو 500 روپے اور 10 کلو 250 روپے میں فروخت ہو گا حکومت سرگودھا سمیت صوبہ میں 300 رمضان بازار اور32 ماڈل بازار قائم کرئے گی۔اس مرتبہ بھی رمضان بازاروں میں محکمہ زراعت کی طرف سے فیئر پرائش شاپ اور یوٹیلٹی شاپ کا انعقاد کیا جائے گا،حکومت کی طرف سے ذخیراندوزوں اور گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عام مارکیٹ میں اشیاء ضرورت کی ریٹ لیسٹیں نمایاں طور پر آویزاں ہوں گئیں۔ تاکہ ہر شہری کو ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :