وزیراعظم آزادکشمیر کی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

پیر 7 مئی 2018 15:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوے اسے بزدلانہ کاروائی قراردیا ہے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کا شمار پاکستان کے لائق اور ہونہارلوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی تمام تر صلاحیتیں پاکستان کے لیے وقف کررکھی ہیں گزشتہ پانچ سالوں میں انہوں نے ملکی ترقی اورمحمد نوازشریف کے ویثرن کو عملی جامعہ پہنانے میں کلیدی کردار ادا کیا اللہ رب العزت انہیں جلد صحت عطا فرماے آمین۔