کھوئی رٹہ،آگ لگنے سے نوجوان جھلس کر جاں بحق

پیر 7 مئی 2018 15:30

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) آگ لگنے سے نوجوان جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ بائی پاس کا رہائشی شہزاد اچانک حادثاتی طور پر آگ لگنے سے جھلس گیا جسے فوری طور پر اسلام آباد اور اس کے بعد کھاریا ں علاج کے لیے لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا محنت کش شہزاد انتہائی غریب آدمی جسے دوستوں نے مالی امداد اور اسکی جمع پونجی سے علاج کروایا مرحوم کی4معصوم بچے ہیں ساری زندگی محنت مزدوری کرنے والا شہزاد حادثاتی طور پر موٹر سائیکل میں پٹرول ڈالتے وقت آگ بھڑک جانے سے جھلس گیا جسے کھوئی رٹہ سے اسلام آباد ریفرکیاگیا وہاں سے کھاریاں علاج کروانے کے باوجود جانبر نہ ہو سکا مروحوم کی اچانک وفات پر شکیل احمد بٹ عالمی سماجی ورکر ، راجہ ساجد محمود ، انجینئر عدیل فرید ، سردار عمران ، راجہ طارق اور عامر زرگر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر اور حکومت آزاد کشمیر سے مرحوم کی بیوہ اور بچوں کے لیے مالی امداد کی اپیل کی ہے تاکہ اس کے بچوں اور بیوہ کی کفالت کی جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :