اسلام آباد ،اوپن یونیورسٹی گرائونڈ میں فلڈ لائٹس سپورٹس گالا جاری

12مئی کوکرکٹ میلہ سجے گا،ْ پہلا میچ آفیسرز ،ْ دوسرا انڈر 16کے مابین کھیلا جائے گا

پیر 7 مئی 2018 15:30

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے رہائشی کالونی گرائونڈ میں فلڈ لائٹس سپورٹس گالا 2018جاری ہے۔ سپورٹس کمیٹی کے کنوینئر ،ْ ڈاکٹر فضل الرحمن کے مطابق 12مئی کو کرکٹ میلا سجے گا ،ْ پہلا میچ یونیورسٹی کے آفیسرز کے مابین جبکہ دوسرا میچ رہائشی کالونی کے انڈر 16بچوں کے مابین کھیلا جائے گا۔

گالا کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر فضل الرحمن نے کہا کہ 15مئی کو طلبہ کے مابین کرکٹ میچ کھیلا جائے گا اور طلبہ کو یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی دفعہ کھیلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو کھیلوں میں شامل کرنے کے لئے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے خصوصی ہدایات جاری کی تھی۔ ڈاکٹر فضل الرحمن نے کہا کہ 15مئی کو دوسرا میچ یونیورسٹی ملازمین کے مابین ہوگا۔

(جاری ہے)

سیکریٹر ی سپورٹس کمیٹی ،ْ سجاد احمد کے مطابق14مئی کو ٹیبل ٹینس کے 5میچز ہوں گے ،ْ پہلا میچ خواتین کا ہوگا ،ْ دوسرا میچ طلبہ کے مابین ،ْ ٹینس کا تیسرا میچ ملازمین)سنگل(جبکہ چوتھے میچ میں ملازمین)ڈبل(حصہ لیں گے ،ْ ٹینس کا پانچواں میچ انڈر 16 )سنگل(کے مابین کھیلا جائے گا۔سجار احمد نے مزید بتایا کہ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب )تقسیم انعامات( 15۔

مئی کو ہی منعقد کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کی صدارت وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اختتامی تقریب میں ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ،ْ انعام الله شیخ ،ْ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ،ْ سید ضیاء الحسنین ،ْ پراجیکٹ ڈائریکٹر ،ْ شریف الله ،ْ چوہدری محمد اصغر اور راولپنڈی ریجن کے ڈائریکٹر ،ْ ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔