پاکستانی سفارتخانہ ریاض میں 78 ویں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

سفارت خانہ پاکستان الریاض سعودی عرب اور بیکس میٹرو پروجیکٹ کے زیر اہتمام 78 ویں یوم پاکستان اور یوم مزدور کی مناسبت سے تقریب

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 7 مئی 2018 15:23

پاکستانی سفارتخانہ ریاض میں 78 ویں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا ..
رپورٹ(حافظ عرفان کھٹانہ ) پاکستان کے معروف گلوکار ارشد محمود کا کنسرٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میٹرو پروجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی بیکس کے کیمپ میں جسکا خاص انتظام سفارتخانہ پاکستان نے ہم وطنوں کی تفریح کے لئے کیا
 جس میں قائم مقام سفیر پاکستان سردار محمد خٹک ویلفیئر کونسلر شکور شیخ سیکرٹری اول شاہد اقبال اسٹنٹ ویلفئیر اتاشی ملک منیر اعوان اور عبدالستار سمیت دیگر ماتحت عملہ موجود تھے جبکہ ملک محمود اعوان چیف میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب اور راجہ یعقوب صدر یوتھ ونگ سعودی عرب مسلم لیگ ن بشمول  زوہیب سہیل۔

(جاری ہے)

روحیل اور ساحل نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ہم وطنوں کی تفریح کے لئے بھرپور انداز میں خدمات پیش کیں جبکہ موٹیویٹڈ اسپیکر تصدق گیلانی سمیت دیگر اہلیان ریاض بھی ہم وطنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھے یقینی طور پر نچلی سطح کے ورکرز کی دیار غیر میں تفریح کے لئے اس خوبصورت شام کا سفارتخانہ پاکستان خراج تحسین کا مستحق ہے
جبکہ بیکس کمپنی کے کیمپ باس سمیت دیگر مینجمنٹ نے خوب شرکت کرکے چار چاند لگا دیئے خاص طور پر یورپین اور سعودی بشمول عرب ممالک پروگرام کے دوران فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی اس موقع پر پاکستانی نغموں پہ غیر ملکی افراد نے بھی بھر پور رقص کیا تقریب کے آخر میں پاک سعودی دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے